کُفریہ عقیدہ جم گیا ہے۔ اور ان لوگوں سے سُن سُن کر اولاد دَر اولاد ذِہنوں میں معاذاللہ عَزَّوَجَلَّ یہ عقیدہ مُنتقل ہوتا جا رہا ہے۔علمِ دین و علمائے دین سے دُوری کے باعث اللہُ الرَّحمٰن عَزَّوَجَلَّ کا جگہ اورمکان سے پاک ہونا بعض اَذہان قَبول نہیں کر پاتے ۔ خدائے حنّان و مَنّان جلَّ جلا لُہٗ کے جگہ و مکان سے پاک ہونے پر یوں تو بے شمار دلائل ہیں مگر میں صرف ایک دلیل عرض کرنے کی کوشِش کرتا ہوں، اِنْ شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ قَبولِ حق کاجذبہ رکھنے والا ذِہن فوراً قبول کر لے گا !یہ بات ذِہن نشین فرما لیجئے کہ اللہُ کریم عَزَّوَجَل قدیم ہے یعنی ہمیشہ ہمیشہ سے ہے۔ وہ تب سے ہے کہ جب اب تب کب، یہاں وہاں اوپر نیچے، دائیں بائیں وغیرہ کچھ بھی نہ تھا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کی صفات کے علاوہ ہر چیز حادِث ہے۔ حادِث ، قدیم کی ضد ہے۔ حادِث یعنی وہ کہ جو عدم سے وُجود میں آئے۔اِس کو اور آسان لفظوں میں یوں سمجھئے کہ جو پہلے سے نہ تھا مگر بعد میں موجود ہو ۔اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ ہر مسلمان اللہ ُکریم عزَّوَجَلَّ اور اس کی صفات کو قدیم ہی مانتا ہے اور اِس