Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
111 - 692
 ہے، مندَر میں بھی ہے اور گِرجا میں بھی ہے ''کہنے والے کیلئے کیا حکم ہے؟
جواب:کہنے والے پر لُزُومِ کُفر کا حکم ہے کیوں کہ اِس میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے مکان ثابِت کیاگیا ہے۔ اس طرح کے کلمات حمدیہ کلام میں بعض نعت خوان پڑھتے ہیں،ان کو توبہ وتجدید ایمان و تجدیدِ نکاح کرنا چاہئے۔
''اللہ مکان سے پاک ہے''اس کی وضاحت
سُوال:آج کل عموماً عوام یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اوپر رہتا ہے ، اُس کا آسمان پر مکان ہے۔ بے شمار لوگ یوں بھی بولتے ہیں کہ اللہ  عَزَّوَجَلَّ ہر جگہ ہے ۔ حالانکہ اسلامی عقیدہ یہ ہے کہ خدائے رحمٰن عَزَّوَجَلَّ جگہ و مکان سے پاک ہے ۔ مہربانی کر کے اس کی وَضاحت کر دیجئے۔
جواب:بے شک اللہُ الرَّحمٰن عَزَّوَجَلَّ جگہ و مکان سے پاک ہے ۔ دراصل فلمیں ڈِرامے دیکھ دیکھ کر اور بے ہُودہ غزلیں اور فِلمی گانے سُن سُن کر بَہُت سے لوگوں کے ذِہنوں کے اندرسُوال میں مذکورہ
Flag Counter