| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
چھپ کے لوگوں سے کئے جس کے گناہ وہ خبردار ہے کیا ہونا ہے ارے اَو مُجرم بے پروا دیکھ سر پہ تلوار ہے کیا ہونا ہے (حدائقِ بخشش شریف)
مَدَنی التِجاء:سنتّوں بھرے بیان کا کیسٹ بنام:''اللہ دیکھ رہا ہے'' مکتبۃ المدینہ سے ہدِیَّۃًحاصل کرکے خود بھی سُنئے اور گھر والوں کو بھی سنائیے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ انتہائی مفید پائیں گے۔
''اوپر اللہ کا سہارا ''کہنے کاحُکمِ شَرعی
سُوال:کسی سے يوں کہنا کیسا ہے کہ''اُوپراللہ کا سہارا 'زَمین پر آپکا سہارا۔''
جواب:کُفْر ہے کہ ا س ميں اللہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی کے لئے مکان و سَمت کو ثابِت کیا جارہا ہے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کو''ا وپر والا ''کہنا کیسا؟
سُوال:اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ذات کے لیے اُوپر والا،بولنا کیسا ہے؟