Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
108 - 692
انگوٹھوں کی طرف دیکھتا رہا ۔
(کتابُ الْوَرَع مع موسُوعَہ امام ابن ابی الدُّنیا ، ج 1ص205 )
سبحٰنَ اللہ !اللہ والے بِلا ضَرورت بِالخصوص بھیڑکے موقع پر اِدھر اُدھر دیکھتے ہی نہیں کہ مَبادا(یعنی ایسا نہ ہو کہ) شرعاًجس کی اجازت نہ ہواس پر نظر پڑجائے !(گزرے ہوئے نیک بندوں کی ایک علامت بیان کرتے ہوئے )حضرتِ سیِّدُنا داو،د طائی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:نیک لوگ فُضول اِدھر اُدھر دیکھنے کو ناپسند کرتے تھے ۔
 (اَیضاًص204)
اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کوئی دیکھ تو نہیں رہا!
حضرتِ سیِّدُنا فرقد سنجی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:مُنافِق جب دیکھتا ہے کہ اُسے کوئی(آدمی) نہیں دیکھ رہا تو وہ گُناہ کر ڈالتا ہے۔ افسوس!کہ وہ اِس بات کا توخیال رکھتا ہے کہ لوگ اُسے نہ دیکھیں مگر اللہ عَزَّوَجَلَّ دیکھ رہا ہے اس بات کا لحاظ نہیں کرتا ۔
(اَیْضاًص130)
اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت
Flag Counter