| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
کرتے ہیں:حضرت سیِّدُناجُنَید بغدادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی سے کسی نے عرض کی:یاسیِّدی!میں آنکھیں نیچی رکھنے کی عادت بنانا چاہتا ہوں، کوئی ایسی بات ارشاد فرمائیے جس سے مدد حاصِل کروں ۔ فرمایا :یہ ذِہن بنائے رکھوکہ میری نظر کسی دوسرے کو دیکھے اِس سے پہلے ایک دیکھنے والا (یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ )مجھے دیکھ رہا ہے ۔
(اِحیاءُ الْعُلُوم ج 5 ص 129)
اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
نیچی نظر رکھنے کا لاجواب طریقہ
بیان کیا جاتا ہے کہ حضرتِ سیِّدُناحَسّان بِن اَبی سِنان علیہ رَحْمَۃُ الحنّان نَماز عید کے لیے گئے۔ جب واپَس گھر تشریف لائے تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی اہلیہ کہنے لگی :آج آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے کتن عورَتیں دیکھیں؟ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ خاموش رہے ،جب اُس نے زیادہ اصرار کیا تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:گھر سے نکلنے سے لے کر،تمہارے پاس واپَس آنے تک میں اپنے (پاؤں کے )