Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
101 - 692
کُفْر ہے۔
(بہارِ شریعت حصّہ 9 ص 180، فتاوٰی قاضی خان ج4ص470)
بچّوں کو اللہ کہنا سکھایئے
سُوال:اپنے بچوں کو بعض لوگ یِہی ذِہن دیتے ہیں کہ اللہ اوپر ہے۔ لہٰذا ان بچّوں کو جب پیار سے پوچھا جائے کہ اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟ تو فوراً آسمان کی طرف اُنگلی اُٹھا دیتے ہیں۔ایسا سکھانا کیسا؟
جواب:اس طرح وُہی سکھاتا ہو گا جس کا اپنا ذِہن بھی یِہی ہوتا ہو گا کہ مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ''اللہ تعالیٰ اوپر ہے یا اوپر اُس کا مکان ہے جس میں وہ رہتا ہے ''یہ دونوں باتیں کفر ہیں۔ اللہ تعالیٰ جِہَت (یعنی سمت)سے بھی پاک ہے اور مکان سے بھی ۔بچّہ کو اشارہ مت سکھایئے بلکہ جُوں ہی بولنے کے لائق ہو سب سے پہلے اُس کی زَبان سے لَفظ''اللہ'' نِکلوانے کی کوشِش فرمائیے۔ اِس کے بعدلَآ اِلٰہَ اِلَّاا للہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کہنا سکھائیے۔نیز اُس کو یہ کہنا بھی سکھایئے:اللہ ہماری جان سے بھی قریب ہے۔ پارہ 26سورۂ ق آیت نمبر16میں اللہ عَزَّوَجَلَّ
Flag Counter