Brailvi Books

کتابُ العقائد
8 - 64
صدالافاضل علیہ الرحمۃ کو بریلی شریف بلوا یا۔آپ امام اہلسنت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمتِ بابرکت میں حاضر ہوئے اوران کے علمی فیضا ن سے بہرہ یاب ہوتے رہے ۔

    حضرتِ صدرالافاضل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو مناظرہ میں ایسا کمال حاصل تھاکہ جب بھی کسی سے مناظرہ ہوا ، اللہ عزوجل نے اپنے فضل وکرم سے غالب ہی فرمایا۔کوئی عیسائی ، آریہ، رافضی ، خارجی یا قادیانی آپ کے مقابل نہ ٹھہر سکتا ،چند ہی منٹ میں شکست کھا کرذلت سے رخصت ہوجاتا۔آپ کو اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے گویا ایک طرح سے مناظروں کا انچار ج بنایاتھا۔کیونکہ جہاں کہیں ہندو، عیسائی،سر اٹھاتے، اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ فوراً صدرالافاضل کو ان کی سرکوبی کے لئے روانہ فرمادیتے ۔

    درس حدیث آپ کا دلچسپ ترین مشغلہ تھا ۔فن حدیث میں وہ لوگ باکمال کہلائے جن کا قوتِ حافظہ بہت زیادہ ہوا۔چنانچہ اللہ تعالی نے آپ کو ا س نعمتِ عظیم سے نوازا تھا آپ بلا کے قوی الحافظہ تھے اورحدیث کا درس دیتے وقت فن اصول حدیث میں اعلیٰ طرز پر تقریر فرماتے ۔ 

    آپ نے مختلف موضوع پر بیسیوں علمی مضامین تحریرفرمائے اورآپ کے یہ علمی شہ پارے آج بھی مستند مانے جاتے ہیں ۔اعلی حضرت محد ث بریلوی علیہ رحمۃ القوی کے بے مثال ، شہرہ آفاق ترجمہ  قرآن ''کنزالایمان '' پر آپ کا تفسیری حاشیہ '' خزائن العرفان '' امت کیلئے ایک بہترین نعمت ہے ، جو مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ جامع اورسہل بھی ہے۔ دیگر مشہور کتب میں اطیب البیان ، الکلمۃ العلیا، سوانح کربلا اورکتاب العقائد وغیرہ شامل ہیں ۔

    حضرت صدرالافاضل نے نثر کے ساتھ ساتھ شعرو سخن کا بھی بڑا عمدہ ذوق پایا تھا۔ آپ کی شاعری اردو کی روایتی شاعری کی طرح نہ تھی بلکہ نہایت شستہ ومہذب اندا ز میں شاعری فرماتے ۔آپ نے رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شان میں نعتیں بھی لکھیں