Brailvi Books

کتابُ العقائد
7 - 64
کچھ مصنف کے بارے میں
    صدرالافاضل مولانا سید محمد نعیم الدین مرادآبادی رحمۃ اللہ تعالی علیہ اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت ،عظیم البرکت ،عظیم المرتبت ، مجددِدین وملت مولانا الشاہ امام احمدر ضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کے خلفاء کرام میں سے ایک قابلِ فخرشخصیت ہیں آپ نے اپنی زندگی دین اسلام کی خدمت کیلئے وقف کررکھی تھی ۔دم ِآخر تک آپ دین کی خدمت اوراحیاء سنت نبوی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم میں مشغول رہے ۔

    آپ کا نام نامی محمد نعیم الدین اورلقب صدرالافاضل تھا ۔۲۱ صفرالمظفر ۱۳۰۰؁ھ ، بمطابق یکم جنوری ۱۸۸۳ ؁ء بروز پیر مرادآباد (یو۔پی، ہندوستان ) میں پیداہوئے ۔اوراسی نسبت سے مرادآبادی کہلائے ۔آپ کا ساراخاندان علم وفضل میں یکتائے روزگارتھاچنانچہ آٹھ سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرنے کے بعدا بتدائی تعلیم اپنے والد ماجد مولانا محمد معین الدین علیہ الرحمۃ سے حاصل کی پھر مولانا شاہ فضل احمد رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اورسلسلہ تعلیم کو آگے بڑھایا ۔آپ نے درس نظامی کی تکمیل مدرسہ امدادیہ مراد آباد سے کی اورپھر کم وبیش ایک سال تک فتوٰی نویسی فرماتے رہے ۔ اپنی اعلیٰ علمی استعداد اورقابلیت کی بناء پر مدرسہ امدادیہ میں دستار فضیلت حاصل کی۔

    آپ کے سیرت نگاروں نے لکھا ہے کہ جودھ پور کے ایک شخص ادریس نے اخبار ''نظام الملک'' میں اما م اہلسنت اعلیٰ حضرت عظیم البرکت کی مخالفت میں ایک مضمون لکھا جوبے ہودہ اورنازیبا کلمات سے پُر تھا ۔جب حضرت صدالافاضل رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے یہ مضمون دیکھاتورنجیدہ ہوگئے آپ نے اس کا نہایت ہی مدلل اورپرمغز جواب تحریرفرمایا اوراسی اخبار میں شائع کروایا ۔امام اہلسنت علیہ الرحمۃ کو جب معلوم ہوا تو آپ نے
Flag Counter