Brailvi Books

کتابُ العقائد
51 - 64
مبارک نے جو کہ اس کے اہلبیت سے ہے اس نے اسے قتل کیا ہے اس کا نام فیروز ہے اور فرمایا '' فاز فیروز '' یعنی فیروز کامیاب ہوا۔
(مدارج ا لنبوۃ مترجم ج دوم ص ۵۵۴مطبوعہ مکتبہ اسلامیہ اردوبازار لاہور )
مسیلمہ کذاب
یہ خود کو'' رحمن الیمامہ '' کہلواتا تھا پورا نام مسیلمہ بن ثمامہ تھا یہ کہتا تھا '' جو مجھ پر وحی لاتا ہے اس کا نام رحمن ہے'' یہ اپنے قبیلے بنو حنیف کے ساتھ مدینہ منور ہ حاضر ہوا تھا ایک روایت کے مطابق ایمان لایا تھا بعد میں مرتد ہوگیا تھا اور ایک روایت کے مطابق اس نے تخلف کیا اور کہا اگر محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنے بعد خلیفہ بنادیں تو میں مسلمان ہوجاؤں اور ان کی متابعت کرلوں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم اس کی قیام گاہ پر تشریف لے گئے اور اس کے سر پرکھڑے ہوگئے اس وقت آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے دست اقدس میں کھجور کی ایک شاخ تھی فرمایا اگر تو مجھ سے اس شاخ کو بھی مانگے تو میں تجھے نہ دوں بجز اس کے جو مسلمانوں کے بارے میں حکم اِلہ ہے اور ایک روایت کے مطابق اس نے تھوڑی دیر سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم سے گفتگو کرنے کے بعد کہا اگر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم مجھے اپنی نبوت میں شریک کرلیں یا اپنا جانشین مقرر کردیں تو میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم سے بیعت کرنے کو تیار ہوں اس پر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا ( اور اس وقت آپ کے ہاتھ میں کھجور کی شاخ تھی) کہ تم نبوت میں سے اگر یہ لکڑی بھی مجھ سے مانگو تو نہیں مل سکتی بہر حال جب دربار نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ناکام و نامراد واپس ہوا تو اس نے خود ہی اعلان نبوت کرڈالا اور اہل یمامہ کو بھی گمراہ و مرتد بنانا شروع کردیا اس نے شراب و زنا کو
Flag Counter