حلال کرکے نماز کی فرضیت کو ساقط کردیا مفسدوں کی ایک جماعت اس کے ساتھ مل گئی اس کے چند عقائد یہاں بیان کیے جاتے ہیں ۔
(۱) سمت معین کرکے نماز پڑھنا کفر و شرک کی علامت ہے لہٰذا نماز کے وقت جدھر دل چاہے منہ کرلیا جائے اورنیت کے وقت کہا جائے کہ میں بے سمت نماز ادا کررہا ہوں۔
(۲) مسلمانوں کے ایک پیغمبر ہیں لیکن ہمارے دو ہیں ایک محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ہیں اوردوسرا مسیلمہ اور ہر امت کے کم از کم دو پیغمبر ہونے چاہیں ۔
(۳) مسیلمہ کے ماننے والے اپنے آپ کو رحمانیہ کہلاتے تھے اور بسم اللہ الرحمن الرحیم کے معنی کرتے تھے شروع مسیلمہ کے خدا کے (مسیلمہ کا نام رحمان بھی مشہور تھا) کے نام سے جو مہربان ہے۔
( ۴ ) ختنہ کرنا حرام ہے وغیرہ وغیرہ۔
اس نے ایک کتاب بھی وضع کی تھی جس کے دو حصے تھے پہلے کو '' فاروق اول '' اور دوسرے کو '' فاروق ثانی '' کہا جاتا تھا اور اس کی حیثیت کسی طرح قرآن سے کم نہ سمجھتے تھے اسی کو نمازوں میں پڑھا جاتا تھا اس کی تلاوت کو باعث ثواب خیال کرتے۔ اس شیطانی صحیفے کے چند جملے ملاحظہ ہوں :