Brailvi Books

کتابُ العقائد
49 - 64
نبوت کے جھوٹے دعویدار

    اسود عنسی
یہ عنس بن قدجح سے منسوب تھا اس کا نام عیلہ تھا ۔اسے '' ذوالخمار '' بھی کہتے تھے اور ذوالحمار بھی۔ ذوالخمار کہنے کی وجہ تویہ تھی کہ یہ اپنے منہ پر دوپٹہ ڈالا کرتا تھاجبکہ ذوالحمار کہنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ کہا کرتا تھا کہ جو شخص مجھ پر ظاہر ہوتا ہے وہ گدھے پر سوار ہو کر آتا ہے۔ 

ارباب سیر کے نزدیک یہ کاہن تھا اور اس سے عجیب و غریب باتیں ظاہر ہوتی تھیں یہ لوگوں کو اپنی چرب زبانی سے گرویدہ کرلیا کرتا تھا اس کے ساتھ دو ہمزاد شیطان تھے جس طرح کاہنوں کے ساتھ ہوتے ہیں اس کا قصہ یوں ہے کہ فارس کا ایک باشندہ باذان ، جسے کسرٰی نے یمن کا حاکم بنایا تھا ، نے آخری عمر میں توفیق اسلام پائی اور سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اسے یمن کی حکومت پر برقرار رکھا اس کی وفات کے بعد حکومت یمن کو تقسیم کرکے کچھ اس کے بیٹے شہر بن باذان کو دی اور کچھ ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ کو اور حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو مرحمت فرمائی اس علاقے میں اسود عنسی نے خروج کیا اور شہر بن باذان کو قتل کردیا اور مرزبانہ جو کہ شہر کی بیوی تھی اسے کنیز
Flag Counter