Brailvi Books

کتابُ العقائد
45 - 64
خلیفہ بنائے گئے ۔آپ سخا و حیا (۱)میں مشہور ہیں اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل میں بکثرت حدیثیں مروی(۲) ہیں۔ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شہزادیاں حضرت رقیہ و حضرت اُمِّ کلثوم یکے بعد دیگرے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نکاح میں آئیں اسی وجہ سے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ذوالنورین (۳)کہتے ہیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قریب بارہ سال کے خلافت فرما کر مدینہ طیبہ میں بعمربیاسی سال ۱۸ ذی الحجہ ۳۵ ؁ھ میں شہید ہوئے۔

     آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعد سب سے افضل خلیفہ چہارم امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔ آپ کا اسم مبارک علی اور کنیت ابو الحسن اور ابو تراب ہے۔ نو عمروں میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سب سے پہلے اسلام لائے ۔اسلام لانے کے وقت آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عمر شریف پندرہ یا سولہ سال یا اس سے کچھ کم و زیادہ تھی۔ آپ کا رنگ گندمی، آنکھیں بڑی،قد مبارک غیر طویل، داڑھی چوڑی اور سفید تھی۔ آپ، حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات کے دن خلیفہ بنائے گئے۔ حضور انور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شہزادی خاتون جنّت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نکاح میں آئیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل میں بکثرت احادیث وارد ہیں ۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ۲۱ رمضان ۴۰ ؁ھ کو چار سال نو مہینے اورچند روز خلافت فرما کر بعمرتریسٹھ سال شہادت پائی۔
عشرہ مبشرہ
    حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کے دس اصحاب وہ ہیں جن کے بہشتی (۴)ہونے کی دنیا میں خبر دے دی گئی ان کو'' عشرہ مبشرہ ''کہتے ہیں۔ ان میں چار تو یہی خلفاء رضی اللہ تعالیٰ عنہم ہیں جن کا ذکر ابھی گزرا باقی حضرات کے اسماء گرامی یہ ہیں۔حضرت طلحہ ، حضرت زبیر،
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 (۱) سخاوت اورشرم (۲) روایت کی گئی (۳) دونوروں والا (۴) جنتی
Flag Counter