Brailvi Books

کتابُ العقائد
44 - 64
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بہت فضائل ہیں احادیث میں بہت تعریفیں آئی ہیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا لقب صدیق و عتیق (۱)ہے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ انبیاء و مرسلین علیہم السلام کے سوا کسی شخص نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے برابر فضل و شرف نہیں پایا۔۲۲ جمادی الآخر ۳ ۱ ؁ھ شب سہ شنبہ (۲)مدینہ منورہ مغرب و عشاء کے درمیان تریسٹھ سال کی عمر میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصال ہوا۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نمازہ جنازہ پڑھائی۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت ۲ سال ۴ ماہ رہی۔

     آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعد حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مرتبہ ہے اور وہ باقی سب سے افضل ہیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نام نامی عمر بن خطاب، لقب فاروق، کنیت ابو حفص ہے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبوت کے چھٹے سال چالیس مردوں اور گیارہ عورتوں کے بعد ایمان لائے اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اسلام لانے کے دن سے اسلام کا غلبہ شروع ہوا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ دوسرے خلیفہ ہیں۔ سب سے پہلے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی کا لقب امیرالمومنین ہوا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا رنگ سفید سرخی مائل، قامت دراز(۳)، چشم مبارک سرخ تھیں۔آپ ،حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعد خلیفہ ہوئے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہد (۴)مبارک میں بہت فتوحات ہوئیں ۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل میں بکثرت احادیث وارد ہیں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مدینہ طیبہ میں آخر ذی الحجہ ۲۳ ؁ھ میں ساڑھے دس سال خلافت کر کے بعمرتریسٹھ سال شہادت پائی ۔

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعد خلیفہ سوئم حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مرتبہ ہے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اسم مبارک عثمان بن عفان ہے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا رنگ گورا، جلد نازک ،چہرہ حسین، سینہ چوڑا اور داڑھی بڑی تھی۔ آپ یکم محرم ۲۴ ؁ھ کو
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

(۱) جہنم سے آزاد (۲) منگل (۳) لمبا قد (۴) زمانہ
Flag Counter