ایمانداروں کی پیشانی پر عصائے (۱)موسیٰ علیہ السلام سے ایک نورانی (۲) خط کھینچے گا ۔ کافر کی پیشانی پر حضرت سلیمان علیہ السلام کی انگشتری (۳) سے کالی مُہر کریگا۔
سوال: یاجوج ماجوج کون ہیں؟
جواب: یہ یافث(۴)بن نوح علیہ السلام کی اولادمیں سے فسادی(۵) گروہ ہیں۔ ان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ وہ زمین میں فساد کرتے تھے۔ ایام ربیع (۶) میں نکلتے تھے۔ سبزہ ذرا نہ چھوڑتے تھے ۔آدمیوں کو کھالیتے تھے۔ جنگل کے درندوں، وحشی جانوروں ، سانپوں ، بچھوؤں کو کھا جاتے تھے۔ حضرت سکندر ذوالقرنین نے آہنی دیوار(۷) کھینچ کر ان کی آمد بند کردی۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کے بعد جب آپ دجال کو قتل کر کے بحکم الٰہی مسلمانوں کو کوہِ طور لے جائیں گے اس وقت وہ دیوار توڑ کرنکلیں گے اور زمین میں فساداٹھائیں گے ۔ قتل و غارت (۸) کریں گے۔ اللہ تعالیٰ انہیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی دعا سے ہلاک کریگا۔
سوال: حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کچھ حال بیان فرمائیے۔
جواب: حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ خلیفۃ اللہ ہیں۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی آل (۹)میں سے حسنی سیّد ہوں گے۔ جب دنیا میں کُفر پھیل جائے گا اور اسلام حرمین شریفین (۱۰)کی طرف سمٹ جائے گا ،اولیاء (۱۱) و ابدال(۱۲) وہاں کو ہجرت (۱۳) کر جائیں گے۔ ماہ رمضان میں ابدال کعبہ شریف کے طواف میں مشغول ہوں گے وہاں اولیاء حضرت مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پہچان کر ان سے