کریگا اور اسکے ساتھ ایک باغ اور ایک آگ ہوگی، جس کا نام وہ جنّت و دوزخ رکھے گا۔ جو اس پر ایمان لائے گا اس کو وہ اپنی جنت میں ڈالے گا ، جو حقیقت میں آگ ہوگی اور جو اس کا انکار کریگا اس کو اپنی جہنم میں داخل کریگا جو واقع میں آسائش کی جگہ ہوگی(۱)۔ بہت سے عجائب (۲) دکھائے گا ۔ زمین سے سبزہ اُگائے گا ۔ آسمان سے مینہ (۳)برسائے گا۔ مُردے زندہ کریگا۔ ایک مومن صالح (۴) اس طرف متوجہ ہوں گے اور ان سے دجّال کے سپاہی کہیں گے کیا تم ہمارے رب پر ایمان نہیں لاتے؟ وہ کہیں گے ۔ میرے رب کے دلائل چھپے ہوئے نہیں ہیں۔ پھر وہ ان کو پکڑ کر دجال کے پاس لے جائیں گے۔ یہ دجال کو دیکھ کر فرمائیں گے اے لوگو یہ وہی دجال ہے جس کا رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہٖ وسلم نے ذکر فرمایا ہے۔ دجال کے حکم سے ان کو زدوکوب (۵) کیا جائے گا۔ پھر دجال کہے گاکیا تم میرے اوپر ایمان نہیں لاتے ؟وہ فرمائیں گے تو مسیح کَذَّا ب ہے ۔ دجال کے حکم سے ان کا جسم مبارک سر سے پاؤں تک چیر کے دوحصے کر دیا جائے گا اور ان دونوں حصوں کے درمیان دجال چلے گا۔ پھر کہے گا اٹھ! تو وہ تندرست ہو کر اٹھ کھڑے ہوں گے ۔ تب دجال ان سے کہے گا تم مجھ پر ایمان لاتے ہو ؟وہ فرمائیں گے میری بصیرت(۶)اور زیادہ ہو گئی۔ اے لوگو! یہ دجّال اب میرے بعد کسی کے ساتھ پھر ایسا نہیں کر سکتا۔ پھر دجال انہیں پکڑ کر ذبح کرنا چاہے گا اور اس پر قادر نہ ہو سکے گا۔ پھر ان کے دست وپا(۷)سے پکڑ کر اپنی جہنم میں ڈالے گا۔ لوگ گمان کریں گے کہ ان کو آگ میں ڈالا۔ مگر درحقیقت وہ آسائش کی جگہ ہوں گے۔
سوال: دَا بَّۃُ الارض کیا چیز ہے؟
جواب: دَا بَّۃُ الارض ایک عجیب شکل کا جانور ہے جو کوہِ صفا سے ظاہر ہو کر تمام شہروں میں نہایت جلد پھرے گا۔ فصاحت کے ساتھ کلام کریگا۔ ہر شخص پر ایک نشانی لگائے گا۔