ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(۱) مخلوق (۲) وحی کا لغوی معنی پیغام بھیجنا، دل میں بات ڈالنا، خفیہ بات کرنا۔ اصطلاح شریعت میں وحی اس کلام کو کہتے ہیں جو کسی نبی پر اللہ کی طرف سے نازل ہوا ہو۔انبیاء علیھم السلام کے حق میں وحی کی دوقسمیں ہیں (۱)بالواسطہ اور(۲)بلاواسطہ ۔بالواسطہ یعنی کلام ربانی عزوجل فرشتہ کی وساطت سے نبی کے پاس آئے جیسے جبرائیل علیہ السلام کا وحی لانا اوربلاواسطہ یعنی فرشتے کی وساطت کے بغیر بنفس نفیس کلام ربانی عزوجل کو سننا جیسے معراج کی رات حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا اورکوہ طور پر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے سنا۔اسی طرح نبی کو خواب میں جو چیز بتائی جائے وہ بھی وحی ہے جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خواب میں حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کا حکم ہوا ۔ (ملخص از نزھۃ القاری شرح صحیح بخاری ج ۱ ص ۲۳۴ مطبوعہ فرید بک اسٹال اردو بازار لاہور ۔ بہار شریعت حصہ اول جلد اول ص ۱۰ مطبوعہ مکتبہ رضویہ آرام باغ کراچی )(۳) سیرت ،مزاج(۴) نفرت دلانے والی (۵) غیب کے لغوی معنی ہیں پوشیدہ ۔اورعلم غیب سے مراد وہ چھپی ہوئی باتیں ہیں جو حوا س خمسہ اور اندازے سے معلوم نہ ہوسکیں اورجن کے بارے میں اللہ تعالی نے اپنے انبیاء کرام علیھم السلام کو خبردی ہے ۔(۶) بندگی ،حکم ماننا