سوال: کیا دنیا ہمیشہ سے ہے ؟
جواب: جی نہیں۔
سو ال: کیا دنیا ہمیشہ رہے گی؟
جواب ـ: نہیں کیونکہ یہاں کی ہر چیز کیلئے ایک عمر ہے۔ پہلے وہ پیدا ہوتی ہے اور جب تک اس کی عمر ہے باقی رہتی ہے ۔ پھر فنا ہو جاتی ہے۔
سوال : دنیا کی چیزوں کا پیدا اور فنا کرنے والا کون ہے؟
جواب: اللہ تعالیٰ۔
سوال : وہ کب پیدا ہوا اور کب تک رہے گا؟
جواب: وہ پیدا نہیں ہوا نہ فنا ہوگا ۔ پیدا وہ چیز ہوتی ہے جو پہلے نہ ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا سب کو وہی پیدا کرتاہے اس کو کسی نے پیدا نہیں کیا۔ وہی سب کو فنا کرتا ہے اس کو کوئی فنا نہیں کرسکتا۔
سوال: کیا اکیلے اُسی نے ساری دنیا بنا ڈالی یا اور کوئی بھی اس کے ساتھ شریک ہے؟
جواب: کوئی اس کا شریک نہیں سب اس کے بندے اور ا س کے پیدا کئے ہوئے ہیں وہ