کتابُ العقائد |
جنّت عطا فرمائے گاکافروں پر دوزخ میں عذاب کریگا۔ اس کا ہر کام حکمت ہے۔ بندوں کی سمجھ میں آئے یا نہ آئے اس کی نعمتیں، اس کے احسان بے انتہا ہیں وہی اِس کا مستحق ہے کہ اس کی عبادت کی جائے اور کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ اللہ تعالیٰ حیّ، قدیر، سمیع، بصیر، متکَلِّم، علیم،مُرید (۱) ہے ۔نہ وہ کسی کا باپ ،نہ بیٹا ،نہ اس کی کوئی بی بی، نہ رشتہ دار۔ سب سے بے نیاز ۔
نظم
سب کا پیدا کرنے والا میرا مولا (۲) میرا مولا سب سے افضل سب سے اعلیٰ میرا مولا میرا مولا جگ کا خالق سب کا مالک وہ ہی باقی ، باقی ہالک (۳) سچا مالک سچا آقا میرا مولا میرا مولا سب کو وہ ہی دے ہے روزی نعمت اس کی دولت اس کی رازق (۴)داتا(۵) پالن ہارا (۶) میرا مولا میرا مولا ہم سب اس کے عاجز بندے وہ ہی پالے وہ ہی مارے خوبی والا سب سے نیارا میرا مولا میرا مولا اول آخر غائب حاضر اس کو روشن اس پر ظاہر عالم(۷) دانا (۸) واقف(۹) کُل کا میرا مولا میرا مولا عزّت والا حکمت والا نعمت والا رحمت والا
(۱) ہمیشہ سے زندہ ، قدرت والا یعنی جو چاہے کرے ، سننے والا ، دیکھنے والا، کلام کرنے والا ، جاننے والا، ارادہ فرمانے والا (۲) مالک ، آقا (۳) ہلاک ہو نے والے (۴) رزق دینے والا(۵) سخی (۶) پرورش کرنے والا (۷) علم والا(۸) جاننے والا(۹)آگاہ