Brailvi Books

کتابُ العقائد
12 - 64
   بسم اللہ الرحمن الرحیم

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلٰی رَسُوْلِہٖ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْن۔
دنیا کا مالک
  دنیا کی ہر چیز اَدلتی بدلتی رہتی ہے (۱)۔ او رکبھی نہ کبھی فنا ہو جائے گی(۲)۔ کسی نہ کسی وقت وہ پیدا ہوئی ہے تو ضرور ان سب چیزوں کا کوئی پیدا اور ناپید (۳)کرنے والا ہے۔ اس کا نام پاک'' اللہ'' ہے۔ وہ ہمیشہ سے ہے ہمیشہ رہے گا۔ وہی تمام جہان کا بنانے والاہے۔ آسمان، زمین، چاند ، تارے، آدمی، جانور اور جتنی چیزیں ہیں سب کو اُسی نے پیدا کیا۔ وہی پالتا ہے سب اُسی کے محتاج ہیں۔ روزی دینا ، جِلانا (۴)، مارنا اس کے اختیار میں ہے۔ وہ سب کا مالک ہے جو چاہے کرے اس کے حکم میں کوئی دم نہیں مارسکتا (۵)۔ وہ ہر کمال و خوبی کا جامع اور ہر عیب و نقصان اور برائی سے پاک ہے وہ ظاہر اور چھپی چیز کو جانتا ہے کوئی چیز اس کے علم سے باہر نہیں۔ جیسے اس کی ذات ہمیشہ سے ہے اس کی تمام صفات (خوبیاں) بھی ہمیشہ سے ہیں۔ جہاں کی ہر چیز اس کی پیدا کی ہوئی ہے۔ 

    ہم سب اس کے بندے ہیں وہ ہم پر ہمارے ماں باپ سے زیادہ مہربان، رحم فرمانے والا، گناہ بخشنے والا، توبہ قبول فرمانے والاہے۔

    اس کی پکڑ نہایت سخت ہے جس سے بے (۶)اُس کے چھوڑے چھوٹ نہیں سکتا۔ عزّت، ذِلّت اس کے اختیار میں ہے۔ جسے چاہے عزّت دے، جسے چاہے ذلیل کرے، جسے چاہے امیر کرے جسے چاہے فقیر کرے۔ جو کچھ کرتا ہے حکمت ہے انصاف ہے۔ مسلمانوں کو
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 (۱) تبدیل ہوتی رہتی ہے ( ۲) ختم ہوجائے گی(۳) ختم کرنے والا ،مٹانے والا (۴) زندہ کرنا (۵) کوئی دخل نہیں دے سکتا (۶) بغیر اس کے چھوڑے
Flag Counter