حیدر آباد(پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارے گھر والوں نے مَدَنی چینل پر'' غیبت کی تباہ کاریوں ''کے موضوع پر امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان سنا ۔جس میں آپ دامت برکاتہم العالیہ نے بڑی باریک بینی سے معاشرے میں بولے جانے والے غیبت کے الفاظ بیان فرمائے ہیں۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ اس بیان کو سُن کر بالخصوص غیبت سے بچنے کا ذِہن بنا ۔ ایک مرتبہ میں نے کہا کہ ''چھوٹا بھائی فُلاں چیز لے کر ابھی تک واپس نہیں آیا ،بہت سُست ہے ۔'' تو میری والدہ نے فوراً توجُّہ دلائی کہ یہ تو تم نے اس کی غیبت کرڈالی کیونکہ تم نے اُس کو'' سُست'' کہہ کر اس کی برائی کی! چُنانچہ میں نے فوراً توبہ کی ۔ اب گھر میں یہ حالت ہے کہ بات بات پر ایک دوسرے کی توجُّہ دلاتے ہیں کہ کہیں یہ غیبت تو