Brailvi Books

کرسچین کا قبولِ اسلام
6 - 33
المبارک ۱۴۲۹؁ھ (2008)میں دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں ہونے والے10دن کے اجتماعی اعتکاف میں شریک ہونے کا ارادہ کیا اور امی جان سے اجازت لینے کے بعد تیاری شروع کردی ۔میں فیضانِ مدینہ جانے کے لئے گھر سے نکلنے ہی والا تھا کہ اچانک والد صاحب گھر میں داخل ہوئے اور میری امی سے کہنے لگے:'' میرے کپڑے تیار کردو ، مجھے کہیں جانا ہے ۔'' میں سخت پریشان تھا کہ اب گھر سے کیسے نکلوں!کہیں یہ مجھے روک نہ دیں ۔ڈرتے ڈرتے ابوجان سے پوچھا کہ''آپ کہاں تشریف لے جارہے ہیں ؟''انہوں نے بتایا کہ میں نے دعوتِ اسلامی کا ''مَدَنی چینل ''دیکھا ہے جس سے میں بہت متأثر ہوا ہوں ۔اسی مَدَنی چینل پر امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے دس روزہ سنّت اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی ہے ،لہٰذا میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 10روزہ اجتماعی اعتکاف میں بیٹھنے جارہا ہوں ۔'' پھر مجھ سے پوچھا :''تم کہاں جارہے ہو؟'' میں جواُن کی گفتگوسن کر خوشی کے مارے پھولے نہیں سمارہاتھا ، عرض کی :''میرا بھی اجتماعی اعتکاف میں بیٹھنے کا ارادہ ہے ۔'' یہ سن کر والد صاحب بڑے خوش ہوئے اور میری حوصلہ افزائی کی اور الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کی برکتوں کو سمیٹتے ہوئے ہم دونوں باپ بیٹے چل پڑے اور