ہمارے علاقے میں ایک ورکشاپ تھی، اُس میں ایکT.V.بھی رکھا ہوا تھا جس پر کاریگر مختلف چینلز دیکھا کرتے تھے۔رمضان المبارک ۱۴۲۹ھ (2008) میں جب دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل شروع ہوا تو انہیں کچھ ایسابھایا کہ دیگر تمام چینلز کے بجائے اب وہ مَدَنی چینل دیکھنے لگے ۔ان کاریگروں میں ایک کرسچین نوجوان بھی شامل تھا وہ بھی ''مَدَنی چینل ''کے پُرسوز سلسلوں(پروگرامز)میں دلچسپی لینے لگا ۔اَلحمدُ للہ عَزَّوَجَلَّ صرف تین دن کے بعد وہ کہنے لگا کہ میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی سادگی سے بہت مُتأَثِّر ہوا ہوں اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا ۔