ممکن ہے تو اَلحمدُ للہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ نے خوب جِدَ وجَہد کر کے رَمضانُ المبارَک ۱۴۲۹ھ (2008)سے مدنی چینل کے ذَرِیعے گھرگھر سنّتوں کاپیغام عام پیش کر نا شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے حیرت انگیز مدنی نتائج آنے لگے ۔یقینا اس کی یہ بَرکت تو بچّہ بھی سمجھ سکتا ہے کہ جب تک مَدَنی چینل گھریا دفتر وغیرہ کے T.V.میں آن رہے گا کم از کم اُس وقت تومسلمان دوسرے گناہوں بھرے چینلز سے بچے رہیں گے۔ الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ ہماری توقع سے زیادہ مدنی چینل کو کامیابی حاصل ہو کر رہی ہے۔ آج کل ابتدائی آزمائشی سلسلوں (پروگراموں) کی ترکیب ہے اور دنیا کے مختلف مقامات سے روزانہ ہزاروں مبارکبادیوں اور حوصلہ افزائیوں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں ۔ ان پیغامات میں اس طرح کی باتیں بھی ہوتی ہیں کہ ہم نے مدنی چینل دیکھ کر گناہوں سے توبہ کر لی ہے ہم نمازی اور سنّتوں کے عادی بنتے جارہے ہیں، بلکہ اَلحمدُ للہ عَزَّوَجَل کفّار کی اسلام آوری کی بھی بہاریں موصول ہو رہی ہیں۔ نمونۃً مدنی چینل کی 17 بہاریں ملاحظہ فرمایئے۔