Brailvi Books

کرسچین کا قبولِ اسلام
23 - 33
مَدَنی چینل کے بارے میں عُلَمَا ءِ کرام کے تأثرات
    دعوتِ اسلامی کے وسیع دائرہ کار کو بحُسن و خوبی چلانے کیلئے مختلف ملکوں اور شہروں میں مُتَعَدَّد مجالِس بنائی گئی ہیں۔ مِنجُملہ مجلسِ رابِطہ بِالْعُلَماءِ و المَشائِخ بھی ہے جو کہ اکثر عُلَمائے کرام پر مُشتِمل ہے۔اس کے مقاصد میں علماء ومشائخ اہلسنت سے روابط مضبوط کرنا بھی ہے۔ اس مجلس کے ذریعے ملک بھر سے مفتیانِ عِظام وعُلَمَائے کرام کے مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات موصول ہوئے ،جن میں سے چنداقتباسات حسبِ ذیل ہیں؛
(1)شیخ الحدیث حضرت مولانا پیر سید مراتب علی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

( شیخ الحدیث والتفسیر جامعہ رضویہ قمر المدارس گوجرانوالہ)
     مَدَنی چینل کا اِجراء بہت بہتر ہے۔ اہلسنّت کے مسلک کی تبلیغ کے لیے اِمداد ملے گی۔وقت کی اہم ضرورت ہے، اللہ تعالیٰ مزید دینی خدمات کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
(2)شیخ الحدیث حضرت مولانامحمد عبدالتواب صدیقی اچھروی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ رضویہ ،مرکزالاولیاء لاہور)
     اَلحمدُ للہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا نیٹ ورک پہلے ہی بڑا وسیع تھا
Flag Counter