Brailvi Books

کرسچین کا قبولِ اسلام
22 - 33
(17)سنّت کے مطابق کھانا کھانے کی کوشش شروع کردی
    حیدر آباد (پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کابیان ہے کہ میرے بچوں کے ناناجان نے جب مَدَنی چینل پر ایک مَدَنی مذاکرے میں دیکھا کہ تین انگلیوں سے کھانا کھانا سنّت ہے اور اس پر مدد حاصل کرنے کے لئے چھوٹی انگلی کے برابر والی انگلی کو موڑ کر اس پر ربڑ بینڈ چڑھا یا جا سکتا ہے تو انہوں نے بھی کھانا کھاتے وقت اس کا معمول بنا لیا ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
جیلوں میں مَدَنی چینل کی بہاریں
    دعوتِ اسلامی کی مجلس جیل خانہ جات کے ایک ذمہ دار کا بیان ہے کہ تادمِ بیان پاکستا ن کی تقریباً 9جیلوں میں مَدَنی چینل دکھائے جانے کی ترکیب ہے ۔جس کی بَرَکت سے نَمازیوں کی تعداد میں اِضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے اور اَلحمدُللہ عَزَّوَجَلَّ کثیر قیدیوں کے کردار وعمل میں مُثبَت تبدیلیاں دکھائی دیتی ہیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter