Brailvi Books

کرسچین کا قبولِ اسلام
24 - 33
مگر اللہ کے فضل وکرم سے اب مَدَنی چینل نے دعوتِ اسلامی، دعوتِ سنّت کو اور زیادہ وسهع کر دیا ہے۔ اِنْ شَاءَ اللہُ الْعَزِهز اب دعوت اسلامی کی دعوت سنت گھر گھر پہنچے گی اور سنت رسول(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم) پر عمل کرنے والوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو گا اور اِن شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ وہ دن دور نہیں کہ پورا ملک سرسبز نظر آئے گا اور پھر یہ خصوصی برکات پوری دنیا میں پھیل جائیں گی۔
(3)شارِحِ حدائقِ بخشش حضرت مولانا مفتی غلام حسن قادری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(مفتی دارالعلوم حزب الاحناف دربارروڈ مرکزالاؤلیاء لاہور)
    دعوتِ اسلامی کے مخلص کارکنان کی زبانی مَدَنی چینل کے بارے میں جب مجھے آگاہی ہوئی تو دل باغ باغ ہوگیا اور اس چینل کی کامیابی کے لیے میرے قلبِ مضطر کی اتھاہ گہرائیوں سے دعائیں نکلنے لگیں کہ حضرت امیر اہلسنّت (دامت برکاتہم العالیہ)نے وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ایک بہت مفید کام کا آغاز فرمایا ہے۔
(4)شارح سلام رضاحضرت مولانامفتی محمد خان قادری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(جامعہ اسلامیہ مرکزالاؤلیاء لاہور)
    مَدَنی چینل کا اضافہ ملک وعوام کے لیے ایک بہترین عطیہ ہے، عوام کو اس سے خوب اِستفادہ کرنا چاہیے کیونکہ اس میں اسلام کے بہت سارے
Flag Counter