پابندی نہیں تھی۔ خدا کی شان رَمضانُ المبارَک۱۴۲۹ھ میں دعوتِ اسلامی نے مدنی چینل کا آغاز کردیا ۔ اللہ اللہ ! مدنی چینل میں آنے والے سنّتوں بھرے بیانات اور مدنی مذکرات نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ! خوفِ خدا کے سبب میں نے فلموں ڈراموں گانوں باجوں اور تمام پچھلے گناہوں سے توبہ کی، نمازوں کی پابندی کا عہد کیا ،مدنی چینل پرچاند رات اور عید کے دن مدنی قافلوں میں سفر کی ترغیب سن کر اپنے علاقے کے ذیلی حلقے کی '' یاد گار مسجد'' سے عیدُ الفِطر کو سفر کرنے والے مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے تین روزہ قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی، الحمدللہ عزوجل میں نے عمامہ شریف کا تاج سر پر سجا لیا ،الحمدللہ عزوجل مسلمانوں کو فجر کی نماز کیلئے جگانے کی خاطر صدائے مدینہ لگا رہا ہوں ۔صحرائے مدینہ ملتان شریف میں ہونے والے بین الاقوامی سنّتوں بھرے تین روزہ اجتماع (۱۴۲۹ھ۔2008) میں شرکت کی نیّت کی ہے اور انفرادی کوشش کے ذریعے دوسرے اسلامی بھائیوں کوبھی نیّت کروا رہاہوں۔