| کرسچین کا قبولِ اسلام |
دعوتِ اسلامی کے ایک ذمّہ دار اسلامی بھائی کہتے ہیں کہ میرے ایک رشتے دار کے بیان کا خلاصہ ہے: آپ حضرات نے بہت اچھا کیا کہ مَدَنی چینل شروع کر کے گھر بیٹھے مسلمانوں کو اسلام کی باتیں سکھانا شروع کر دی ہیں، سچ کہتا ہوں آپ کے مَدَنی چینل پر جب میں نے '' وُضو کا عملی طریقہ '' دیکھا تو میرا سر ندامت سے جھک گیا کہ جَدّی پُشتی مسلمان ہونے کے باوُجود ابھی تک مجھے صحیح وضو کرنا بھی نہیں آتا تھا میں کُھلے دل سے اعتراف کرتا ہوں کہ آپ لو گوں کے مَدَنی چینل نے مجھے وُضو کرنا سکھا دیا!
مَدَنی چینل تم کو گھر بیٹھے سکھائے گا نماز اورنمازی دونوں عالم میں رہے گا سرفراز
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(16)مدنی چینل نے مَدَنی قافِلے کا مسافر بنا دیا!
حیدرآباد(بابُ الاسلام) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: افسوس ! دن غفلت میں گزر رہے تھے ، فلموں ڈراموں کابڑا شوق تھا، نمازوں کی کوئی