ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے: ہمارے ایک عزیز جن کے بارے میں کبھی نمازی بننے کا تصوُّر ہی نہیں کیا جا سکتاتھا کیوں کہ جمعہ توجمعہ وہ تو کبھی عید کی نماز بھی نہیں پڑھتے تھے، خدا کی شان کہ ۱۴۲۹ھ(2008)کے رَمَضان المبارک میں رحمتوں کی برسات برسنی شروع ہوئی اور اللہُ رَبُّ الْعِزَّت کی رَحمت سے تاجدارِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی اُمّت کو '' مَدَنی چینل '' کی سوغات مل گئی۔ ہمارے عزیز نے مدنی چینل آن کیا تو انہیں بَہُت پسند آیا ۔ اُنہوں نے جب امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان سنا توان کے دل کی دنیا زیر و زبر ہو گئی ، گناہوں سے توبہ کی اور حیرت انگیز طور پر پنج وقتہ نمازیں ادا کرنے کی نیّت کرلی۔ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی عقیدت اس قَدَر دل میں گھر کر گئی کہ بال بچّوں سمیت ان کے مُرید بن گئے ۔اور یوں ان کا سارا گھرانا '' عطاری'' ہوگیا۔ ؎