Brailvi Books

کرسچین کا قبولِ اسلام
18 - 33
کے جُنون کی حد تک شوقین تھے ، صبح اٹھتے ہی T.V.آن کر دیا جاتا اور موسیقی اور منحوس و بے حیا عورتوں کے ناچ وغیرہ کے مناظِرجاری ہو جاتے۔ بچّے بھی اسکول سے آتے ہی T.V.پرحیا سوز بھرے مناظِر دیکھنے میں مشغول ہو جایا کرتے ۔ اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ 1429ھ (2008)کا رَمَضانُ المبارَک جب برکتیں لٹانے لگاتو ایک بَرَکت ''مَدَنی چینل''کی صورت میں بھی ظاہر ہو گئی جس نے عاشقانِ رسول کے کلیجے ٹھنڈے کر دیئے۔اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ اُس اسلامی بہن کے گھر میں جہاں ہر وَقت گناہوں بھرے چینلزدیکھے جاتے تھے ان کے یہاں اب ہر وَقت مَدَنی چینل دیکھا جانے لگا ہے اگر کبھی کوئی گناہوں بھرا چینل چلا بھی دیتا ہے تو فوراً بند کر کے پھر مَدَنی چینل کی ترکیب بنا دی جاتی ہے ۔ ان کے بچّوں کے ابو کا کہنا ہے: اب جب گناہوں بھرا چینل لگاتا ہوں تو مجھے شرم سی محسوس ہونے لگتی ہے کیوں کہ میں عطاری ہوں اورمیرے میرے پیرو مرشد مدنی چینل میں جلوہ فرما ہیں اِس حال میں اب میں کوئی بے ہودہ چینل کیسے دیکھوں!
مدنی چینل کی مہم ہے نفس و شیطاں کے خلاف

جو بھی دیکھے گا کریگا ان شاء اللہ اِعتراف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter