ایک اسلامی بہن کے بیان کا خلاصہ ہے: میں نے نیّت کی تھی کہ 1429ھ (2008)کے رجبُ المرجب، شعبانُ المعظم اور رَمَضانُ المبارَک میں بالکل T.V.نہیں دیکھوں گی اور رمضان شریف کے بعد بھی فلمیں دیکھنے سے بچتی رہوں گی البتّہ ڈِرامے دیکھ لیا کروں گی۔اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ ایسے میں دعوتِ اسلامی کے'' مدنی چینل '' کی جلوہ گری ہوگئی اب نیّت کر لی ہے کہ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ڈِرامے بھی نہیں دیکھوں گی فقط'' مدنی چینل ''ہی دیکھا کروں گی ۔مجھے مدنی چینل کے علاوہ اب کوئی چینل پسند ہی نہیں۔ مجھے مدنی چینل سے پیار ہے۔