Brailvi Books

کرسچین کا قبولِ اسلام
16 - 33
ان کی زوجہ شرعی پردہ کیا کرے۔ مگر وہ نہ مانتی تھیں ۔ جب رمضان المبارک ۱۴۲۹؁ھ (2008)میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل کا آغاز ہوا تو ان کی زوجہ نے بھی اسے دیکھنا شروع کیا اور اتنا مُتأَثِّرہوئیں کہ خود ہی اپنے شوہر سے کہنے لگیں کہ مجھے بُرقع لادیجئے ،اب میں بُرقع پہنا کروں گی ۔ اس اسلامی بہن پر رحمتوں کی برسات شروع ہو گئی،ان کا اپنا بیان ہے کہ۷ شوال ۱۴۲۹؁ھ (7-10-2008) کی رات جب میں سوئی تو میں نے خواب میں دیکھا کہ کعبۃ اللہ شریف زادھااللہ تعظیمًاو تکریمًا کا غلاف پکڑ کر رو رو کر اپنے اور گھروالوں کے لئے دُعا کررہی ہوں ۔
اے گناہوں کے مریضو!چاہتے ہو گر شِفا

آن کرتے ہی رہو تم مَدَنی چَینل کو سدا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
یاد رہے !مدنی چینل آزمائشی نشریات(TEST TRANSMISSION) کے دَور سے گزر رہا ہے ۔ دعا فرمایئے کی اِس خالص اسلامی چینل کو مستقل لائسنس حاصل ہو جائے اور یہ بغیر رکاوٹوں کے رضائے ربُّ الانام کے کام اوراسلام کے مدنی پیغام کو اخلاص کے ساتھ دنیا بھر میں عام کرتا رہے۔
Flag Counter