Brailvi Books

کرسچین کا قبولِ اسلام
15 - 33
(10)شراب خانہ بند کردیا
    مرکزالاولیاء (لاہور) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارے یہاں ایک شخص نے بلیرڈ کلب کھول رکھا تھا جس کی آڑ میں شراب بیچنے اور فحش فلمیں دکھانے کا دھندا بھی کرتا تھا ۔جب رَمَضان المبارک۱۴۲۹؁ھ (2008)میں میں اس نےT.V. پردعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل کے رقت انگیزسلسلے (یعنی پروگرامز)دیکھے تو اتنا مُتأَثِّر ہوا کہ اَلحمدُ للہ عَزَّوَجَل اس نے شراب وغیرہ کے کاروبار سے توبہ کر لی اور دو دن کے اندراندر بلیرڈ کلب ختم کردیا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(11)برقع پہن لیا
    مرکزالاولیاء (لاہور) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے ہمارے علاقے میں ایک ماڈرن نوجوان کی چند ماہ قبل شادی ہوئی ۔ خوش قسمتی سے انہیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکتیں ملنا شروع ہوئیں ۔ ان کی بیوی فیشن ایبل اور بے پردگی کی نحوست میں بھی گرفتار تھیں ۔ ان ماڈرن نوجوان پر چونکہ دعوتِ اسلامی کی برکت سے مدنی رنگ چڑھنا شروع ہو چکا تھا لہٰذاوہ چاہتے تھے کہ
Flag Counter