حیدر آباد (پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ میں اپنے گھر والوں کو اکّٹھا کر کے وُضو کا عملی طریقہ سکھانا چاہتا تھا مگر کامیاب نہ ہوسکا ۔ ایک دن میں کامیاب ہوہی گیا وہ اس طرح کہ مَدَنی چینل پر امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ وُضو کا عملی طریقہ سکھا رہے تھے ۔میں نے ہاتھوں ہاتھ گھر والوں کو جمع کرکے یہ سلسلہ دکھادیا۔ یوں مَدَنی چینل کی بدولت میری دیرینہ خواہش پوری ہوگئی ۔ خُودمیری بھی اصلاح ہوگئی کہ میں دیگر چینلز پر خبریں دیکھا کرتا تھا جس میں عُموماً خواتین بھی خبریں پڑھتی ہیں ،اور بے پردگی کے مختلف مناظِر بھی ہوتے تھے اَلحمدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کی بَرَکت سے میں نے توبہ کی اور خبریں دیکھنا چھوڑ دیں ۔