فاروق نگر(لاڑکانہ) کے ایک اسلامی بھائی کابیان ہے کہ میری ایک ڈاکٹر سے ملاقات ہوئی تو اس نے کچھ یوں بتایا کہ ایک مریض کو بے خوابی کا مرض تھا ، نیند کی گولی لئے بغیر اسے نیند نہ آتی تھی ۔ جب سے اس نے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل دیکھنا شروع کیا ہے ،اِسے ذِہنی سکون مل گیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ الحمد للہ اب مجھے نیند کی گولی کی حاجت نہیں رہی ۔مدنی چینل کی برکت سے میری تکلیف دور ہوگئی اورمیں بڑے آرام سے سولیتا ہوں۔
مَدَنی چَینل سے جسے بھی والہانہ پیار ہے
اِن شاءَ اللہ دوجہاں میں اُس کا بیڑا پار ہے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد