Brailvi Books

کرنسی نوٹ کے شرعی احکام
20 - 199
 (۷) مدیون:جس شخص پر دَین ہو،مقروض،قرضدار ۔
 (DEBTOR)
 (۸) قرض : مثلی چیزوں میں سے کوئی چیز کسی کو دینا اس غرض سے کہ بعد میں اسی 

کے مثل چیز وصول کرے" قرض" کہلاتا ہے۔
(LOAN)
فائدہ: "قرض" اور "دَین " میں عُمُوم خُصُوص مُطْلَق کی نسبت ہے یعنی ہرقرض دَین ہے لیکن ہر دَین قرض نہیں ۔ 

(۹) مال: ہر وہ چیزجس کی طرف طبیعت مائل ہو اور اس کا جمع کرکے رکھنا ممکن ہو "مال " 

کہلاتی ہے ۔
 (PROPERTY)
 (۱۰) ما ل متقوم:اس مال کو کہتے ہیں جس سے نفع اٹھایا جانا ممکن ہو۔
 (THINGS WITH COMMERCIAL VALUE)
 (۱۱) ثمن:وہ مال ہے جوخریدنے اور بیچنے والے کے درمیان مبیع کے بدلے میں طے 

پائے۔
 (PRICE)
 (۱۲) ثمن اصطلاحی:وہ ثمن ہے جو در حقیقت متاع (سامان) ہے لیکن لوگوں کی 

اصطلاح نے اسے ثمن بنادیا ہو جیسے کرنسی نوٹ اورتانبے یا پیتل کے سکے۔
 (TERMINOLOGICAL CURRENCY)
 (۱۳) ثمن خلقی: وہ ثمن ہے جو پیدائشی طور پر ثمن ہو اور وہ ہر حال میں ثمن ہی رہتے ہوں یعنی ان کی ثمنیت کو کوئی باطل ہی نہ کرسکے جیسے۔سونا چاندی۔
 (REAL MONEY)
 (۱۴) قیمت:کسی چیز کا بھاؤ جو بازارمیں رائج ہو قیمت کہلاتا ہے۔
 (VALUE)
Flag Counter