(۱۷)درہم:چاندی کے سکّے کو کہتے ہیں۔
(۱۸)نوٹ:کا غذی کرنسی کو نوٹ سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔
(۱۹)روپیہ: روپیہ سے مرادچاندی کا بنا ہوا سکّہ ہے۔
فائدہ: اس کتاب میں جہاں کہیں لفظ "روپیہ "آیا ہے اس سے مراد" چاندی کا روپیہ" ہے کیونکہ جس زمانے میں یہ کتاب تصنیف کی گئی تھی اُس وقت" روپیہ" بول کر "چاندی کاروپیہ" مراد لیا جاتا تھا بہر حا ل کتاب میں جہاں کہیں لفظ" روپیہ "آیا ہے وہاں"چاندی کا روپیہ" لکھنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ کتاب آسان سے آسان ہوجائے
(۲۰)فلوس :فلس کی جمع ہے کسی بھی قسم کے سکے کو کہتے ہیں۔
(۲۱) پیسہ:تانبے یا پیتل وغیرہ سے بنائے ہوئے سکّے کو کہتے ہیں۔
(۲۲) نقدین:سونا اورچاندی کو کہتے ہیں۔
(۲۳) بیع مطلق:اس بیع کو کہتے ہیں جس میں روپے کے بدلے کوئی سامان وغیرہ خریدا یابیچاجاتاہے۔
(UNCONDITIONAL SALE/ABSOLUTE SALE)