Brailvi Books

کرنسی نوٹ کے شرعی احکام
19 - 199
اس کتاب میں موجودضروری اصطلاحات کی تعریفات
 (DEFINATIONS OF ESSENTIAL TERMINOLOGIES)
 (۱) بَیع : دو شخصوں کا باہم رضا مندی سے ایک مخصوص صورت کے ساتھ مال کا مال

سے تبادلہ کرنا۔
 (SALE)
 (۲) مَبِیْع:وہ چیز جس کو بیچا جاہے۔
 (SOLD THING)
 (۳) بائع:کسی بھی چیز کے بیچنے والے کو"بائع "کہتے ہیں۔
 (SELLER)
 (۴) مُشْتَرِی:کسی چیزکے خریدنے والے کو"مشتری" کہتے ہیں۔
(PURCHASER)
 (۵) دَین: ایسی چیز جو کسی کے ذمہ کسی عقد یا فعل کے سبب لازم ہو جائے "دین "ہے
 (FINANCIAL CLAIM)
مثلاً:اُدھارخرید و فروخت کی و جہ سے جو چیز ذمہ پر لازم ہو، اُسے" دَین" کہتے ہیں۔

ایسے ہی کسی کی چیز کو ہلاک کرنے پر جو ضمان(تاوان) لازم آتا ہے، اسے بھی " دین" کہتے ہیں۔ اوراسی طرح کسی سے کوئی چیز قرض لینے کی صورت میں جو چیزذ مہ پرواپس دینا لازم ٹھہرے ،اُسے بھی "دین" کہتے ہیں۔

(۶) دائن:دَین دینے والا ، قرض دینے والاـ،قرض خواہ ۔
 (CREDITOR)
Flag Counter