Brailvi Books

کفل الفقیہ الفاھم فی احکام القرطاس الدراھم
79 - 199
تیار ہوجاتا ہے، اور اسی سالن سے دو وقت کا گزارہ کرتے ہیں۔

    اسی طرح چراغ میں ایک دھیلہ(نصف پیسہ) کا تیل شام سے آدھی رات تک کے لئے کافی ہوتا ہے، اسی طرح سے میٹھے پانی کا بڑا مشکیزہ ایک دھیلے (نصف پیسہ) میں مل جاتا ہے جبکہ کچھ ہی عرصہ پہلے ایک دھیلے میں تین مشکیزے ملا کرتے تھے، ماچس کی ڈبیا بھی نصف پیسے میں مل جاتی ہے، نیز ہندوستان کا سب سے لذیذپھل جسے عربی میں" عَنبْ" (عین کے فتح اور نون ساکن) فارسی میں "اَنبہ" اور اردو میں" آم" کہتے ہیں نصف پیسہ میں بہت سے مل جاتے ہیں۔ 

    اسی طرح سے جامن اور املیاں ایک چھدام (چوتھائی پیسہ) میں بہت سی مل جاتی ہیں، اور تمباکو والے پان کے عادی
(Habitual)
کے لئے ایک د ھیلہ کے پان ایک چھدام کا کتھا، چھدام کا تمباکو اور ایک چھدام کی چھالیہ ایک دن اور رات کے لئے کافی ہوتا ہے ۔

    اس طرح سے فقط سوا پیسے میں پان کے عادی کی حاجت پوری ہوجائے گی، اور حُقے کے عادی کے لئے ایک دھیلہ کا تمبا کو کافی ہے۔ اور بہت سی چیزیں بھی پیسوں کے حصوں ہی سے ملتی ہیں حتی کہ بعض چیزیں دَمڑی (پیسہ کا آٹھواں حصہ) اور نِصف دَمڑی (پیسے کے سولہویں حصے) میں بھی بکتی ہیں۔

     لہٰذا اگر یہ خرید وفروخت جائز نہ ہو تو معاملہ نہایت پیچیدہ ہوجائے اور غریب
Flag Counter