Brailvi Books

کفل الفقیہ الفاھم فی احکام القرطاس الدراھم
49 - 199
ہمارے ان ائمہ کرام- رضی اﷲ عنہم- کی محنت قبول فرما کر ہمیں ان کی برکتوں سے فیضیاب فرمائے جنہوں نے اس دین اسلام کے مسائل کافی تفصیل سے بیان فرمادیئے ہیں، اور اب یہ شریعت اس قدر روشن ہوچکی ہے کہ اس کی رات بھی دن کی طرح روشن ہے ۔ الحمدﷲ! علماء کرام نے ایسے قواعد
(Rules)
ترتیب دیئے ہیں جن کے ذریعے سے بے شمار مختلف نوعیتوں کے مسائل کے شرعی احکام معلوم کئے جاسکتے ہیں، اگرچہ نئی ایجادات کا سلسلہ جاری رہے گا، مگر ان کے شرعی احکام ان احکامات کے دا ئرہ سے باہر نہ نکلیں گے جو ہمیں ائمہ کرام سے حاصل ہوئے، اور اگر اﷲ نے چاہا تو ہر دور میں ایسے علماء موجود ہوں گے جنہیں اﷲ تعالیٰ کتاب و سنت اور ائمہ کے بنائے ہوئے قواعدسے نئی پیدا شدہ چیزوں کے شرعی احکامات نکالنے
(Extraction)
کی توفیق عطا فرمائے گا۔
    بعض لوگ ذہن کے تیز ہوتے ہیں اور بعض کند ذہن ہوتے ہیں اور انسان کبھی غلطی کرتا ہے کبھی درستی
 (Accuracy)
تک پہنچتا ہے اور علم تو اسی نور کا نام ہے جسے اﷲ تعالیٰ اپنے جس بندے کے دل میں چاہے ڈال دے، اس لئے اﷲ تعالیٰ سے توفیق اور ہدایت طلب کرنا نہایت ضروری ہے اور ہمیں اﷲ کافی ہے اور وہ کیا ہی اچھا کارساز ہے، ہمیں اس پر اور پھر اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پر بھروسا ہے۔

اور بیشک اﷲ تبارک و تعالیٰ بزرگ و برتراور خوب کرم فرمانے والا ہے ،اﷲ تعالیٰ اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پر رحمت نازل فرمائے۔۔۔۔۔۔!
Flag Counter