Brailvi Books

کفل الفقیہ الفاھم فی احکام القرطاس الدراھم
196 - 199
پیش کرنے کی سعی کی گئی۔(کل صفحات :۲۰۰)
(۲۱)ٹی وی اور مووی :
فی زمانہ حالات بڑی تیزی کے ساتھ تنزلی کی طرف بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں، ایک طرف بے عملی کا سیلاب اپنی تباہی مچارہا ہے تو دوسری طرف بدعقیدگی کے خوفناک طوفان کی ہولناکیاں بربادی کے بھیانک مناظر پیش کررہی ہیں۔ ان حالات میں میڈیا کا طرزِ عمل بھی سب کے سامنے ہے۔

             ’’T.Vاور مووی‘‘ نامی اس رسالہ میں ٹی وی اور مووی کے ناجائز استعمال کی تباہ کاریوں اور جائز استعمال کی مختلف صورتوں اور فی زمانہ اس کی ضرورت کا بیان ہے۔( کل صفحات :۳۲)
 (۲۲)فتاوی اہل سنت :
اس سلسلے میں سات حصّے شائع ہوچکے ہیں۔
(۲۳)جنت میں لے جانے والے اعمال:
اس کتاب میں مختلف نیک اعمال مثلاً حصولِ علم، نماز ، روزہ، حج، زکوۃ، دیگر صدقات، تلاوتِ قرآن ، صبر، حسن اخلاق ، توبہ، خوفِ خدا عزوجل اور درودِ پاک کے ثواب کے بارے میں دو ہزار ۲۰۰۰ سے زائد احادیث موجود ہیں، اس کتاب کا مطالعہ کرنے والے خود میں عمل کا جذبہ بیدار ہوتا محسوس کریں گے،
ان شاء اللہ عزوجل ،
نیکی کی دعوت عام کنے کا جذبہ رکھنے والے مسلمانوں کے لیے اس میں کثیر مواد موجود ہے۔(کل صفحات :۱۱۰۰ تقریباً)
(شعبہ درسی کتب)
(۱)تعریفاتِ نحویہ :اس رسالہ میں علمِ نحو کی مشہور اصطلاحات کی تعریفات مع امثلہ و توضیحات جمع کردی گئی ہیں، اگر طلبہ ان تعریفات کا استحضار کرلیں تو علمِ نحو کے مسائل و ابحاث سمجھنے میں بہت سہولت رہے گی،
ان شاء اللہ عزوجل
 (کل صفحات :۴۵)
(۲)کتاب العقائد :
صدر الافاضل حضرتِ علامہ سید نعیم الدین مراد آبادی علیہ الرحمۃ کی تصنیف
Flag Counter