Brailvi Books

کفل الفقیہ الفاھم فی احکام القرطاس الدراھم
195 - 199
مضامین شامل ہیں۔(کل صفحات :۶۴)
(۱۷)طلاق کے آسان مسائل :
اس فقہی کتاب میں مسائل طلاق کو عام فہم انداز میں پیش کیا گیا ہے جس کی بناء پر طلاق سے متعلق عوام الناس میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کا کافی حد تک ازالہ ہوسکتا ہے۔(کل صفحات :۳۰)
(۱۸)توبہ کی روایات و حکایات :
اس کتاب کی ابتداء میں توبہ کی ضرورت کا بیان ہے پھر توبہ کی اہمیت و فضائل مذکور ہیں، اس کے بعد تفصیلاً بتایا گیا ہے کہ سچی توبہ کس طرح کی جاسکتی ہے؟ اور آخر میں توبہ کرنے والوں کے تقریباً ۵۵ واقعات بھی نقل کیے گئے ہیں، امیدِ واثق ہے کہ یہ کتاب اصلاحی کتب میں بہترین اضافہ متصور ہوگی۔ ان شاء اللہ عزوجل (کل صفحات :۱۲۴)
(۱۹)الدعوۃ الی الفکر(عربی):
یہ کتاب محقق جلیل مولانا منشاء تابش قصوری مدظلہ العالی کی مایہ ناز تالیف ’’دعوتِ فکر‘‘ کا عربی ترجمہ ہے جس میں بدمذہبوں کو اپنی رَوش پر نظر ِ ثانی کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔(کل صفحات :۱۴۸)
(۲۰)آدابِ مرشدِ کامل (مکمل پانچ حصے):
فی زمانہ ایک طرف ناقص اور کامل پیر کا امتیاز مشکل ہے تو دوسری طرف جو کسی کامل مرشد کے دامن سے وابستہ ہیں بھی تو انہیں اپنے مرشد کے ظاہری و باطنی آداب سے آشنائی نہیں، اِ ن حالات میں اس بات کی اَشد ضرورت محسوس ہوئی کہ کوئی ایسی تحریر ہو جس سے شریعت کی روشنی میں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ناقص اور کامل مرشد کی پہچان بھی ہوسکے، اور کامل مرشد کے دامن سے وابستگان آداب مرشد سے مطلع ہو کر ناواقفیت کی بناء پر طریقت کی راہ میں ہونے والے ناقابلِ تصور نقصان سے بھی محفوظ رہ سکیں۔ اس حقیقت کو جاننے اور مرشدِ کامل کے آداب سمجھنے کے لیے آدابِ مرشد کامل کے مکمل پانچ حصوں پر مشتمل اس کتاب میں شریعت و طریقت سے متعلق ضروری معلومات
Flag Counter