Brailvi Books

کفل الفقیہ الفاھم فی احکام القرطاس الدراھم
194 - 199
اسلامی بھائیوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوگی،
ان شاء اللہ عزوجل
 ( کل صفحات:۷۴)
(۱۱)فیضانِ احیاء العلوم :
یہ کتاب امام غزالی علیہ الرحمۃ کی مایہ ناز کتاب کی تلخیص و تسہیل ہے، جسے درس دینے کے انداز میں مرتب کیا گیا ہے، اخلاص ، مذمت دنیا، تو کل، صبر جیسے مضامین پر مشتمل ہے۔( کل صفحات :۳۲۵)
(۱۲)راہِ علم :
یہ رسالہ
’’تعلیم المتعلم طریق التعلم‘‘
کا ترجمہ و تسہیل ہے جس میں ان اُمور کا بیان ہے جن کی رعایت راہِ علم پر چلنے والے کے لیے ضروری ہے، اور ان باتوں کا ذکر ہے جن سے اجتناب معلم و متعلم کے لیے ضروری ہے۔(کل صفحات ۱۰۲)
(۱۳)حق و باطل کا فرق :
یہ کتاب حافظِ ملت عبدالعزیز مبارک پوری رحمۃ اللہ کی تالیف ہے ’’جسے حق و باطل کا فرق‘‘ کے نام سے شائع کیا گیا ہے۔ مصنف علیہ الرحمۃ نے عقائد حقہ و باطلہ کے فرق کو نہایت آسان انداز میں سوالاً جواباً پیش کیا ہے، جس کی وجہ سے کم تعلیم یافتہ لوگ بھی اس کا آسانی سے مطالعہ کرسکتے ہیں۔(کل صفحات ۵۰)
(۱۴)تحقیقات :
یہ کتاب فقیہ اعظم ہند، مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ کی تالیف ہے، تحقیقی انداز میں لکھی گئی ہے، اس کتاب میں بدمذہبوں کی طرف سے وارد ہونے والے اعتراضات کے تسلی بخش جوابات دیئے گئے ہیں، مثلاً شیانِ حق کے لیے نور کا مینار ہے۔ (کل صفحات :۱۴۲)
(۱۵)اربعین حنفیہ :
یہ کتاب فقیہ اعظم حضرتِ علامہ ابو یوسف محمد شریف نقشبندی علیہ الرحمۃ کی تالیف ہے، جس میں نماز سے متعلق چالیس احادیث کو جمع کیا گیا ہے اور اختلافی مسائل میں حنفی مذہب کی تقویت نہایت مدلل انداز میں بیان کی گئی ہے۔(کل صفحات :۱۱۲)
(۱۶)بیٹے کو نصیحت :
یہ امام غزالی علیہ الرحمۃ کی کتاب
’’ایھا الولد‘‘
کا اردو ترجمہ ہے، بچوں کی تربیت کے لیے لاجواب کتاب ہے اس میں اخلاص ، مذمت مال اور توکل جیسے
Flag Counter