| کفل الفقیہ الفاھم فی احکام القرطاس الدراھم |
ا س کتاب میں پہلے جنت کی نعمتوں کا بیان کیا گیا ہے پھر سرکارِ دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی جانب سے زبان و شرم گاہ کی حفاظت سے متعلق دی گئی ایک بشارت ذکر کی گئی ہے۔ اس کے بعد تفصیلاً بتایا گیا ہے کہ ہم اس ضمانت کے حق دار کس طرح بن سکتے ہیں، حسبِ ضرورت شرعی مسائل بھی ذکر کیے گئے ہیں، امیدِ واثق ہے کہ زبان اور شرم گاہ کی حفاظت کے بارے میں ایک مقام پر اتنی تفصیل آ پ کو کسی دوسری کتاب میں نہ ملے گی۔
ذلک فضل اللہ العظیم
(کل صفحات ۱۵۲)
(8) کامیاب استاد کون ؟:
اس کتاب میں ان تمام امور کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن کا تعلق تدریس سے ہوسکتا ہے، مثلاً سبق کی تیاری، سبق پڑھانے کا طریقہ، سننے کا طریقہ
علی ھذا القیاس،
یہ کتاب بنیادی طور پر شعبہ درس ِ نظامی کو مدِ نظر رکھ کر لکھی گئی ہے، لیکن حفظ و ناظرہ کے اساتذہ بھی معمولی ترمیم کیساتھ اس سے بخوبی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، نیز اسکول و کالجز میں پڑھانے والے اساتذہ کے لیے بھی اس کتاب کا مطالعہ فائدے سے خالی نہیں ہے۔(کل صفحات ۴۳)
(۹)نصاب مدنی قافلہ :
اس کتاب میں مدنی قافلہ سے متعلق امور کا بیان ہے، مثلاً مدنی قافلہ کی اہمیت مدنی قافلہ کیسے تیار کیا جائے، مدنی قافلہ کا جدول ، اس جدول پر عمل کس طرح کیا جائے، امیر قافلہ کیسا ہونا چاہیے؟ علاوہ ازیں موضوع کی مناسبت سے امیر اہلسنت بانی دعوتِ اسلامی مدظلہ العالی کے عطا کردہ مدنی پھول بھی اس کتاب میں سجادیئے گئے ہیں۔ اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد کتاب ہے۔(کل صفحات ۱۹۶)
(۱۰)حسنِ اخلاق :
یہ کتاب دنیائے اسلام کے عظیم محدث سیدنا امام طبرانی علیہ الرحمۃ کی شاہکار تالیف کا ترجمہ ہے، اس کتاب میں امام طبرانی علیہ الرحمۃ نے اخلاق کے مختلف شعبوں کے متعلق احادیث جمع کی ہیں، امید واثق ہے کہ یہ کتاب شب و روز انفرادی کوشش میں مصرو ف رہنے والے