اس کتاب میں فکرِ مدینہ (یعنی محاسبے)کی ضرورت ، اس کی اہمیت اس کے فوائد اور بزرگانِ دین کی فکرِ مدینہ کے ’’۱۳۱‘‘ واقعات کو جمع کیا گیا ہے، جس میں بانی دعوتِ اسلامی امیر اہل سنت حضرتِ علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے ۴۱ واقعات بھی شامل ہیں، نیز مختلف موضوعات پر فکرِ مدینہ کرنے کا عملی طر یقہ بھی بیان کیا گیا ہے۔ (کل صفحات :۱۶۴)
(۵)امتحان کی تیاری کیسے کریں؟:
اس رسالے میں اُن تمام مسائل کا حل بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو ایک طالبِ علم کو امتحانات کی تیاری کے دوران درپیش ہوسکتے ہیں، یہ رسالہ بنیادی طور پر درسِ نظامی کے طلبہ اسلامی بھائیوں کومدِنظر رکھ کر لکھا گیا ہے، لیکن اسکول و کالج میں پڑھنے والے طلبہ
کے لیے بھی یکساں مفید ہے، اس لیے انفرادی کوشش کرنے والے اسلامی بھائیوں کو چاہیے کہ وہ یہ رسالہ اِن طلبہ تک بھی پہنچائیں کیونکہ اس رسالہ میں اپنے مدنی مقصد ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کر نی ہے، ان شاء اللہ عزوجل ‘‘ خو پیشِ نظر رکھتے ہوئے بہت سے مقامات پر نیکی کیدعوت بھی پیش کی گئی ہے۔ (کل صفحات :۱۳۲)
(۶)نماز میں لقمہ دینے کے مسائل :
نماز میں لقمہ دینے کے مسائل پر مشتمل ایک کتاب جس میں مختلف صورتوں کا حکم اکابرین رحمہم اللہ کی کتابوں سے ایک جگہ جمع کرنے کی سعی کی گئی ہے، تاکہ عوام الناس کی ان مسائل تک آسانی سے رسائی ہوسکے، اور اس مسئلہ کے بارے میں لوگوں میں جو مختلف قسم کی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں ان کا زالہ ہوسکے۔ (کل صفحات :۳۹)