فواضل حضرت شیخ احمد ابو الخیر۔ رحمہ اللہ تعالی۔
اﷲ تبارک و تعالیٰ ہر نقصان سے ان دونوں بزرگوں کو محفوظ رکھے اور ہر بھلائی سے انہیں حصہ عطا فرمائے اور ہمارے گناہوں کو معاف فرما ئے اور ہمارے عیبوں کو چھپائے اور ہمارے بوجھ ہلکے کرے اور ہماری آرزوئیں پوری فرمائے اور ہمیں بار بار اپنے عزت والے گھر کعبہ پاک اور نبی کریم رؤف رحیم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے مزارِ مقدس کی طرف اپنے قبول اور رضا کے ساتھ لوٹنا نصیب فرمائے، اور آخر میں ایمان و عافیت کے ساتھ مدینہ منورہ میں مرنا اور بقیع پاک میں دفن ہونا اور بلند وبالا مرتبہ والے شفیع صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب رمائے۔آمین۔۔۔۔۔۔!