اور میں نے اس کا نام"کفل الفقیہ الفاھم في أحکام قرطاس الدراھم" رکھا ،تاکہ نام سنِ تصنیف ۱۳۲۴ھ پر دلالت کرے۔
بہرحال بندہ ضعیف نے یہ" رسالہ" ہفتہ کے دن لکھنا شروع کیا تھا پھر اتوار کے دن دوبارہ بخار ہوگیا لہٰذا پیر کے دن ۲۳ محرم الحرام ۱۳۲۴ھ دوپہر کو یہ" رسالہ" تمام کردیا ۔
اور یہ تصنیف اللہ تعالی کے حرمت و عظمت والے شہر مکہ معظمہ میں ہوئی، ان کی خواہش سے جوفاضل کامل، پاکیزہ ،مصلائے حنفی کے امام ہیں، مولانا شیخ عبد اﷲ ۔ رحمہ اللہ تعالی۔اُن کے صاحبزادے جو خطیبوں کے شیخ اور عظمت والے اماموں کے سردار ہیں یعنی عالمِ باعمل، فاضلِ کامل، زاہد، متوَرِّع، متقی، پاکیزہ، مجمعِ فضائل و منبعِ