مذکورہ بیع عینہ کہ جس کی بنیاد ہی مالیت میں کمی بیشی پر ہے اس میں یہ قید نہیں کہ دس روپوں کے عوض بارہ یا تیرہ روپے وصول کریں، جیسا کہ " فتاویٰ قاضی خان" میں ہے، یا پندرہ روپے، جیسا کہ" فتح القدیر" میں ہے، بلکہ اس بیع میں دو چار گنا چیز وصول کرنے کی صورت بھی بیان کی گئی ہے" فتح القدیر" میں ہے کہ بیع عینہ کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ کوئی شخص ،مثلاً زید اپنا مَتاع قرض خواہ بکر کے ہاتھ ایک مدّت معیّنہ تک کے لئے دو ہزار کے عوض بیچے، پھر کسی درمیانی شخص مثلاً عمر کو قرض خواہ بکر کی طرف بھیجے اور وہ اِس قرض خواہ سے اپنے لئے اِس مَتاع کو ایک ہزار روپے نقد کے عوض خرید کر قبضہ کرلے اور یہ درمیانی شخص یعنی عمر پہلے شخص زید کو یہ مَتاع ایک ہزار کے عوض بیچ دے پھر یہ عمر اپنے بائع (قرض خواہ) بکر کا ثمن جو کہ ہزار روپے نقد ہیں (پہلے بائع) زید کے ذمہ پر ڈال دے تو یہ زید (پہلا بائع) ہزار روپے عمر کی طرف سے بکر( قرض خواہ) کو دیدے، اور مدت معیّنہ پوری ہونے پر دو ہزار اس سے وصول کرے ۔