Brailvi Books

کفل الفقیہ الفاھم فی احکام القرطاس الدراھم
122 - 199
وزن برابر کرلیں یا پھر روپوں کے ساتھ اتنی قیمت والی چیز ملالیں جتنی قرش میں روپوں سے زائد ہوتی ہے تاکہ کراہت سے بچ سکیں۔
                ("حاشیۃ الدرر" لعبد الحلیم)
     جب انہوں نے کراہت سے بچنے کو واجب قرار دیدیا تو واجب کا خلاف مکروہ تحریمی ہو ا اور مکروہ تحریمی گناہ ہوتا ہے، لہٰذا بیع کی یہ تمام صورتیں گناہ ہوئیں۔

    میں یہ کہوں گا کہ میں نے آپ کے سامنے اس انداز میں اعتراض کی تقریر کردی کہ اگر آپ اپنی طرف سے اعتراض کرتے تو شاید اس سے بہتر اعتراض نہیں کرسکتے تھے، اور لیجئے اب ۔۔۔۔۔۔! وہاب- جل جلالہ -کی توفیق سے جواب سنیے۔
جواب 

اول : آپ یہ بتایئے کہ کسی چیز کی خلقیت (ـپیدائش) اور اصطلاح (Terminology) کا فرق آپ کے ذہن سے کہاں چلا گیا؟ کیونکہ سونے کی مالیت کا چاندی کی مالیت سے کئی گنا زائد ہونا ایک خلقی امر ہے، جس میں کسی کے فرض کرنے یامقرر کر دینے کو بالکل دخل نہیں اس لئے ایک روپے کے عوض ایک اشرفی کے لین دین کے وقت مالیت کی زیادتی ہر ایک کے ذہن میں آجائے گی بخلاف نوٹ کے؛کیونکہ اگر اس کی قیمت دس روپے ہے تو یہ صرف لوگوں کی اصطلاح کی بناء پر ہے، ورنہ کاغذ بذات خود ایک روپے کا بلکہ روپے کے دسویں حصے کا بھی نہیں ہوتا۔ اگر آپ اصل کا لحاظ
Flag Counter