Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
78 - 80
(۵)عشقِ مجازی سے چُھٹکارے کا عمل
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ
باوُضویہ قراٰنی آیاتِ مبارکہ تین3 بار پڑھ کر (اوّل و آخر ایک بار دُرُود شریف )پانی پر دم کر کے پی لے۔ یہ عمل چالیس40 دن تک کرے۔نماز کی پابندی ضَروری اَشد ضَروری ہے۔
مَدَنی پھول:اگر کو ئی عشقِ مجازی کی آفت میں پھنس جائے تو اس کو چاہئے کہ صبر کرے ۔ شادی سے قبل ملنا بلکہ بِلااجازتِ شرعی ایک دوسرے کو دیکھنا نیز خط و کتابت ،فون پر گفتگو اور تحائف کا لین دین وغیرہ ہر وہ غیر شرعی فِعل جو اِس عشق کے سبب کیا جائے حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے ۔ اپنے مجازی عشق کے لئے معاذَ اللہ عزوجل حضرت سیِّدُنا یوسف عَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام اور زُلیخا کے قصّے کو دلیل بنانا سخت جہالت وحرام ہے ۔ یاد رہے ! عشق صرف زلیخا کی طرف سے تھا ، حضرتِ سیِّدُنا یوسف عَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام کا دامن اس سے پاک تھا ۔ہر نبی معصوم ہے ۔
لَّاۤ اِلٰہَ  اِلَّاۤ اَنۡتَ سُبْحٰنَکَ ٭ۖ اِنِّیۡ كُنۡتُ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۚ۸۷﴾ اَللہُ  نُوۡرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ؕ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ ؕ
Flag Counter